23 اگست 2011 - 19:30

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کا آپریشن جارہی ہے اور اب تک بارہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کا آپریشن جارہی ہے اور اب تک بارہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب حسن اسکوائر پر واقعمیکاسا اپارٹمنٹ میں ہونے والا آپریشن مکمل کرلیا گیا جہاں سرچ آپریشن کے دورانرینجرز نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔اورنگی ٹاون ، کٹی پہاڑی سمیت اطراف کے علاقوں سے بھی سرچ آپریشن کے دوران چھ افرادکو گرفتار کیا گیا۔یونیورسٹی روڈ پر فایئو اسٹار آرکیڈ، سوک سینٹر قریب واقع سلطانکمپلیکس اور جمانی آرکیڈ اور اس سے متصل رہائشی اپارٹمنٹس میں رینجرز کی جانب سےسرچ آپریشن جاری ہے۔نیوکراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ، بشیر چوک میں بھی رینجرز کی جانبسے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ادھر لیاری کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے پولیساور رینجرز کی بھاری نفری آپریشن کے لئے آمادہ ہے۔

..............

/169